لا ہور ہائیکورٹ نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے موقف اختیار کیا کہ بھارتی فلموں میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر کے نفرت کے بیج بوئے جا ریے ہیں.ایک طرف بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کر رہا ہے اور دوسری جانب اپنی فلموں کے ذریعے پاکستان کے خلاف نفرت اگلنے پر تلا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے بھارت کو مالی فوائد بھی حاصل ہو رہے ہیں اور انہی پیسوں سے بھارتی فوج کے لئے اسلحہ خرید کر انڈین آرمی بارڈر پر گولیاں برسا رہی ہے.انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں.بھارتی فلموں کی درآمد پر پابندی کے لئے وفاقی حکومت کو حکم دیتے ہوئے پیمرا کو عدالتی احکامات کا پابند بنایا جائے.عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے متعلقہ وزارت سے رجوع نہیں کیا لہذا عدالت اس معاملے میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے.عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔

متعلقہ عنوان :