وال چاکنگ ایکٹ خلاف ورزی،12سو سے زائد افرادکیخلاف مقدمات عدالتوں کو بھجوادئیے گئے

6 ماہ تک قید‘ 25 ہزار سے 1 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں،240 سے زائد افراد کوسزائیں سنائی جاچکی ہیں

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وال چاکنگ کی ممانعت کے قانون 2015ء کے تحت پولیس نے صوبہ بھر میں کاروائی کرتے ہوئے12سو سے زائد افرادکیخلاف مقدمات عدالتوں کو بھجوادئیے گئے جبکہ 240 سے زائد افراد کو وال چاکنگ کرنے پر سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وال چاکنگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 6 ماہ تک قید‘ 25 ہزار سے 1 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ تمام شہریوں کوآگاہ کریں کہ اگر کوئی بھی شخص اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا جائے تو اسکی فوری اطلاع 15 پر دی جائے ۔