Live Updates

9 ستمبر،تاجر اور ینگ ڈاکٹرز ”ساتھ ساتھ“ احتجاج کی نئی حکمت عملی تیار

ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری پر جبکہ تاجروں نے و د ہولڈنگ ٹیکس کے مسائل پر سڑکوں پہ آنے کا بھی فیصلہ کیا، پاکستان تحریک انصاف دونوں کا ساتھ دیگی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن،سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا، اب تو دما دم مست قلندر ہوگا،حکومت کا نئی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) تاجروں کی نمائندہ تنظیموں کے ساتھ حکومت مذاکرات ناکام ہونے کے بعد جہاں تاجر برادری نے ہڑتالی جلسے جلوسوں کی کال دے دی ہے اور 9 ستمبر کو بھر پور احتجاجی ریلیاں نکانے کا اعلان کیا ہے وہیں تاجروں کیساتھ ینگ ڈاکٹرز بھی حکومت مخالف ’ایجنڈا“ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تاجروں کی جانب سے 9 ستمبر کو ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال اور ینگ ڈاکٹرز کو یکجا کرنے میں پاکستان تحریک انصاف نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن،سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا اور کہا ہے کہ اب تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ ینگ ڈاکٹرز کے مطابق انہوں نے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف 9 ستمبر کو احتجاج کی کال دیدی ہے جبکہ تاجر برادری بھی ان کے ساتھ ہے جبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس لگا کر نہ صرف بنکوں کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے کا پروگرام بنالیا ہے بلکہ تاجروں کیساتھ بھی سراسر ظلم ہے اب تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے وفاقی و صوبائی سطح پر نئی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا اعلان آج متوقع ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات