Live Updates

چیف الیکشن کمشنر سے عمران خان کی غیر متوقع ملاقات نے قیاس آرائیوں کے ساتھ کئی سوالات اٹھ گئے

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی غیر متوقع ملاقات نے قیاس آرائیوں کے ساتھ کئی سوالات کو بھی جنم دے دیا ہے،کہ آیا عمران خان آئندہ ماہ الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینے سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں ،کیا یہ وہی عمران خان ہیں جو دو دن پہلے الیکشن کمیشن کو الیکشن کو مسلم لیگ(ن) کاسمبل قرار دے رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے درمیان یقینی طور پر ایک مک مکا تھا ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینے کے حق میں نہیں اسی طرح جیسے انہوں نے عمران خان کو ڈی چوک کے سامنے دھرنا نہ دینے کی نصیحت کی تھی لیکن عمران خان تاحال اس زور پر ہیں کہ ممبران کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا جائے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف 31 اگست کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان جس میں صوبائی الیکشن کمیشن کو کسی دباؤ میں نہ آنے اور عمران خان کے مطالبے کو یکسر مسترد کیا تھا اور عمران خان کو کہا گیا کہ وہ ممبران کے خلاف ثبوت سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کروائیں جس کے بعد عمران خان مزید مشتعل ہو کر چار اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دی ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عمران خان کی دھمکی کے بعد تذبذب کا شکار ہے تاہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اعلی عہدیداران سرجوڑ کر بیٹھے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن معاملے کو حل کرنے کے لئے غور و فکر شروع کر دی ہے آخر کار پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو عمران خان کو منانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں دوسری طرف پی ٹی آئی ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ پارٹی مناسب طریقے سے دھرنے کے فیصلے سے راہ فرار اختیار کرنے کے لئے سوچ و بچار کر رہی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا حسین نے جہانگیر ترین کے ساتھ رابطہ کر کے عمران خان اور سردار رضا خان کے درمیان بیٹھک کروائی ۔ تاہم پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا جہانگیر ترین کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے بعد یہ بیٹھک طے پائی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ شاہراہ دستور پر ایک اور دھرنا سیریل سے اجتناب کرنا چاہئے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات