پاکستان میڈیکل ڈینٹل کارپوریشن کے حالات بہت خراب ہیں ؛پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز کا اعتراف

ادارے میں نئے انتخابات کروانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین ماہ کے اندر انتخابات کروائے گی

جمعرات 3 ستمبر 2015 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز نے اعتراف کیا کہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کارپوریشن کے حالات بہت خراب ہیں ۔ادارے میں نئے انتخابات کروانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تین ماہ کے اندر انتخابات کروائے گی۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کی گولی Solvdiaماکیٹ میں 323 ڈالر میں مل رہی ہے جو کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے سستی ہے ۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر شاہدہ اختر کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ جس میں وزارت قومی صحت سروسز کے آڈٹ رپورٹ 1998-99 کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر سیکرٹری قومی ہیلتھ سروسز نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان میڈیکل ڈینٹل کارپوریشن کے معاملات بہت خراب ہیں ۔

(جاری ہے)

2014 میں سینٹ میں اس حوالے سے قانون لائے تھے مگر سینٹ سے یہ منظور نہ ہو سکا ۔

وفاقی حکومت کے پاس اتھارٹی کو کنٹرول کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کے معاملات پر نوٹس لیا تھا اور ادارے کے معاملات ٹھیک کرنے کا حکم جاری کیا تھا اس حوالے سے 28 اگست کو آرڈیننس جاری کیا گیا تھا جس کے تحت اظہر کیانی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے جو آئندہ تین ماہ کے اندر انتخابات کروانے کے لئے ممبرز کا چناؤ کرے گی ۔

اس دوران کمیٹی کے ممبر عبدالمنان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے باہر ہے ادارہ نے کوئی تحقیق کی ہے کہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی بیماریوں پر کیسے قابو پایا جا سکے اس پر سیکرٹری ہیلتھ سروسز نے کہاکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کی گولی Solvdia مارکیٹ میں 323 ڈالر میں مل رہی ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت سستی ہے اس کے علاوہ مختلف کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے جو پاکستان میں دوائی تیار کرے گی اور مزید سستی حاصل کر سکے گی ۔اس پر کمیٹی نے وزارت قومی صحت سروسز و قواعد و ضوابط حکام کا آڈٹ رپورٹس پر تعاون کرنے پر انہیں سراہا

متعلقہ عنوان :