پنجاب اور سندھ میں دوسرے مرحلے کی پولنگ پولنگ 19نومبر کو ہوگی، شیڈول جاری

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 13سے 17ستمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 26ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کے مطابق دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 19نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 6اکتوبر تک جمع کرائی جائیں گی جبکہ اپیلوں پر فیصلے 12اکتوبر کو سنائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی 13اکتوبر تک واپس لئے جاسکیں گے۔14اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :