کاظم ملک نے الیکشن کمیشن کی نئی پیشکش ٹھکرا دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:57

کاظم ملک نے الیکشن کمیشن کی نئی پیشکش ٹھکرا دی

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے سابق جج کاظم ملک نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نئی پیش کش ٹھکرا دی ہے اور حلقہ بندیوں کی سماعت کے لیے جج بنے سے معذرت کر لی ہے ،میڈیا رپوٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن ٹربیونل کے سابق جج کاظم ملک کو خط لکھا گیا جس میں انہیں نئی ذمہ داریاں سونپنے کی پیش کش کی گئی اور کہا گیا تھا کہ اگر آپکو اعتراض نہ ہو تو آپ کو حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلیں سننے کیلئے جج تعینات کیا جائے جس پر کاظم ملک نے جوابی خط میں معذرت کرتے ہوے صاف انکار کر دیااورکہا کہ میں الیکشن ٹریبونل کے جج سے ریٹائر ہو گیا ہوں اوراب کسی ایسے عہدے پر فائز نہیں ہوں گا جو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے منسلک ہو ،واضح رہے کے کاظم ملک وہی جج ہیں جنہوں حلقہ این اے 122میں سپیکر قوم اسمبلی کے خلاف فیصلہ دیا ہے اور انہیں اس فیصلہ کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤ ں اوروزراء کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے کاظم ملک کی بطور الیکشن ٹریبونل کے سربراہ ہٹاتے ہوئے عہدے کی توسیع کرنے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :