الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے؛وزیر اعظم نواز شریف

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے ۔ ملک کی تعمیر و ترقی اور قومی مفادات کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اور حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سربراہ اور قومی امور کے لئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعظم نے کمیٹی کی کاوشؤں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے خاتمے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ ملاقات میں عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو نئے ضابطہ اخلاق کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔