” دوران ڈیوٹی“ پولیس اہلکاروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) محکمہ پولیس نے اہلکاروں کی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ حکومتی ہدایت کے مطابق یہ فیصلہ ملکی حالات کے پیش نظر کیا ہے اور تمام ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملہ کو اس بات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں کہ کوئی پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کرے موبائل فون کے استعمال کرنے سے توجہ بٹ جاتی ہے اور جو بڑے واقعہ کا موجب بن سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

خاص طور پر مساجد،امام بارگاہوں میں ہونے والے اجتماعات پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :