بلدیاتی انتخابا ت میں بھر پور حصہ لینگے ،ہر وارڈ سے (ن) لیگ کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرینگے،شاہ محمود قریشی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:52

احمد یار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابا ت میں پی ٹی آئی بھر پور حصہ لے گی ہر وارڈ سے (ن) لیگ کے مدمقابل امیدوار کھڑے گی عوامی طاقت سے انشاء اللہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے عہدیداران اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواران میدان خالی چھوڑ کر بیرون ملک فرار نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ہرممکن کوشش کوجاری رکھے گی چار اکتوبر کو پی ٹی آئی تاریخی جلسہ کرے گی صوبائی الیکشن کمشنرز کیے مستعفی ہونے کا مطالبہ جائزہے ۔