بلاول بھٹو زرداری نے دورہ لاہور ایک روز کیلئے موخر کردیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنا دورہ لاہور ایک روز کیلئے موخر کردیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری 4 کی بجائے5 ستمبر کو لاہور پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے کے دوران پنجاب میں پارٹی کے تنظیمی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے مقامی رہنماوٴں اور کارکنوں سے مشاورت کریں گے۔ لاہور میں قیام کے دوران بلاول بھٹو جنوبی اور سنٹرل پنجاب کے رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے اور پنجاب میں ہونے والے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔بلاول بھٹو زرادی 12متبر تک لاہور میں قیام کریں گے۔