ایم کیو ایم کے وفد سے اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ‘ استعفوں کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ایم کیو ایم وفد اور قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ وفد کی خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا ہے اور کردار ادا کرنے کی درخواست کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی درخواست پر مولانا فضل الرحمان نے خورشید شاہ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تاہم کراچی روانگی کے باعث ملاقات نہ ہو سکی ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان اور خورشید شاہ کے درمیان ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر کل جمعہ کو ملاقات کا امکان ہے