سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کی زمین پرہاؤسنگ اسکیم بنانے کی سمری پر دستخط سے روک دیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کی زمین پرہاؤسنگ اسکیم بنانے کی سمری پر دستخط سے روک دیا ۔چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے زرعی تحقیقاتی کونسل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار الطاف شیخ کے وکیل نے دلائل دئیے کہ 1976 میں 1976 ایکڑ زمین کونسل کو ریسرچ مقاصد کیلئے دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے اس جگہ پر ہاؤسنگ اسکیم بنانا چاہتی ہے۔ سمری سیکریٹری کیبنٹ اور وزریراعظم کو بھجوادی گئی چیف جسٹس جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ سی ڈی اے کی ذاتی زمین نہیں اگر کسی کو محل بنانے کیلئے زمین چاہئے تو وہ خود خریدے۔ وفاقی اور صوبائی محکموں کے پاس اثاثوں کے اصل مالکان عوام ہیں ۔عدالت نے فریقین سے دس روز میں جواب طلب کرلیا جبکہ 16 ستمبر تک سمری منظور نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :