گوجرانوالہ ‘جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے والے چارسو کسانوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) گوجرانوالہ میں مطالبات کے حق میں جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج کرنے والے چارسو کسانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ‘مقدمہ میں سیاسی جماعتوں کے کسان رہنماوں کو بھی نامزد کیا گیاگوجرانوالہ میں چند روز قبل پنڈی بائی پاس پر جی ٹی روڈ پر کسانوں کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام کئی گھنٹوں تک درہم برہم ہرکر رہ گیا تھااور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ پر احتجاج کرنے پر چارسو کسانوں کیخلاف تھانہ اروپ پولیس نے مختلف دفعا ت کے تحت مقدمہ درج کرلیا مقدمہ میں شباب ملی پاکستان کے نائب صدر فرقان عزیز بٹ،ضلی امیر جماعت اسلامی بلال قدرت بٹ اور تحریک انصاف کے کئی مقامی کسان رہنما بھی نامزد کیے گئے ہیں۔پولیس کا موقف ہے کہ کسی کو عو ام کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب کسان رہنماؤں کا کہناہے کہ وہ مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :