بلوچستان میں صورت حال خراب ہونے کی وجہ بیرونی مداخلت ہے ‘ میاں رضا ربانی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)قائم مقام صدر میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صورت حال خراب ہونے کی وجہ بیرونی مداخلت ہے ،وفاق کی مضبوطی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے ۔بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے وفد نے قائم مقام صدر رضاربانی سے اسلام آبادمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رضاربانی نے کہاکہ بلوچ نوجوان نسل کو تعلیم اورمعاشی حقوق ملنے سے صوبے کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں ‘صوبوں کو 18ویں ترمیم میں دی گئی خودمختاری کے حصول کے لیے خود متحرک ہونا ہوگا۔یونیورسٹی کی سطح پر وفاقیت کامضمون پڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبوں کو 18ویں ترمیم کے تحت قدرتی وسائل کا 50فیصد حق ملنا چاہئے۔