استعفوں کامعاملہ ‘مولانافضل الرحمن سے دوبارہ فعال ہونے کی درخواست کی جائے ‘وزیراعظم کی اسحاق ڈارکوہدایت

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ایم کیو ایم کو اسمبلیوں میں واپس لانے کیلئے نئے سرے سے کوششیں کرنے کی ہدایت کردی جبکہ ایم کیو ایم کو کسی بھی حال میں منانے کیلئے رابطوں اور ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو بات چیت کا اختیار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس متحدہ کے استعفوں کے معاملے پر گفتگو کی گئی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ کو کسی بھی قیمت پر پارلیمنٹ میں واپس لائے جائے۔ وزیر اعظم نے اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ متحدہ کو منانے کیلئیایک بات پھر مولانا فضل الرحمان کی خدمات حاصل کی جائیں ۔