سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کو چیئرمین ایچ ای سی سندھ ڈاکٹر عاصم کے ٹیسٹ اور علاج کا حکم دیتے ہوئے انکے اہلخانہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست مستر د کردی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کے اہل خانہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کو علاج کی ضرورت ہے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

رینجرز لاء افسر کی جانب سے عدالت میں بیان میں کہاگیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین رینجرز کی تحویل میں ہیں انہیں کچھ ہواتو ہم ذمہ دار ہیں لیکن صرف خواہش پرانہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا جا سکتا، ڈاکٹر عاصم حسین کی دو نرسیں اور ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے دیکھ بحال کرتے ہیں، جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے رینجرز کو ڈاکٹر عاصم کا ٹیسٹ اور علاج کروانے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ اہل خانہ کی جانب سے عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی نظر بندی کیخلاف بھی استدعا کی گئی تھی جس پر عدالت نے ہدایت جاری کی کہ نظر بندی کیخلاف علیحدہ سے درخواست دائر کی جائے۔

متعلقہ عنوان :