کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دستی بم رکھنے پر 2ملزمان کو 24،24 سال قید کی سزا سنادی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور دستی بم رکھنے والے 2ملزمان کو 24،24 سال قید کی سزا کا حکم سنادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مجرم عمران اور اور سلیم پر غیر قانونی اسلحہ اور دستی بم رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے الزام ثابت ہونے پر دونوں مجرموں کو 24,24سال قید کی سزا کا حکم سنادیا۔واضح رہے کہ کراچی پولیس نے مجرمان کو 6 اگست 2014 کو گرفتار کیا تھا

متعلقہ عنوان :