اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گدھے کی کھال اور ہڈیوں کی برآمد پر پابندی عائد، ایران سے بجلی درآمد جاری رکھنے کی اجازت،یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی )نے گدھے کی کھال اور ہڈیاں برآمد پر پابندی عائد کر دی جبکہ یوریا کھاد کی درآمد کی منظوری اور ایران سے بجلی کی درآمد جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گدھے کی کھال کی برآمد پر پابندی لگا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے حکم دیا کہ کھال کی برآمد پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی جائے جبکہ کھال کے علاوہ فضلے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے قوانین بنائے جائیں۔ اجلاس میں ایران سے بجلی کی درآمد جاری رکھنے کی اجازت بھی دی گئی۔اقتصاری رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن کھاد درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے اوریوریا کھاد کی درآمد کے لئے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :