Live Updates

ڈیلی میل کے جمائمہ پر ریحام خان کے خلاف سازش کے الزامات بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں،یہ بے تکی بات ہے کہ ریحام کے خلاف منفی مہم کے پیچھے جمائمہ کا ہاتھ ہے ، جمائمہ نے ہمیشہ میری حمایت کی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کابرطانوی اخبار ” ڈیلی میل“ کی رپورٹ پر ردعمل

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمائمہ گولڈ سمتھ کے ریحام خان کے خلاف گھر توڑنے کی سازش کے ڈیلی میل اخبار کی رپورٹ پر کہا ہے کہ یہ بے تکی بات ہے کہ ریحام کے خلاف منفی مہم کے پیچھے جمائمہ کا ہاتھ ہے ، جمائمہ نے ہمیشہ میری حمایت کی ہے ، ڈیلی میل سے کہہ دیا کہ ریحام خان سے متعلق جمائمہ کے الزامات مضحکہ خیز ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جمائمہ نے ہمیشہ میری حمایت کی ، یہ بے تکی باتیں ہیں کہ ریحام خان کے پیچھے جمائمہ کا ہاتھ ہے ۔ واضح رہے کہ برطانوی اخبار ” ڈیلی میل“ نے ریحام خان کے ایک کزن کا انٹرویو شائع کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ریحام خان کے خلاف منفی مہم کے پیچھے جمائمہ گولڈ سمتھ کا ہاتھ ہے ، وہ نہیں چاہتیں کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی کامیاب ہو ۔ واضح رہے کہ ان خبروں پر جمائمہ گولڈ سمتھ بھی سختی سے ان الزامات کی تردید کرچکی ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات