کراچی ،کورنگی میں فیکٹری پر حساس ادارے کاچھاپہ2 افراد گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کے اہلکاروں نے کورنگی کی ایک فیکٹری میں چھاپہ مار کر ایک سیاسی جماعت کے2کارکنان نعیم سناٹا اور شاہد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری نے محمودآباد ، بلوچ کالونی اور منظور کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ آپریشن کے دوران دو مشکوک کاروں کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ۔ شاہ فیصل کالونی پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیں۔