کراچی ،بلدیہ ٹاوٴن یوسف گوٹھ میں ڈمپر اور ٹرک میں تصادم 3 افراد ہلاک

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)بلدیہ ٹاوٴن یوسف گوٹھ میں ڈمپر اور ٹرک میں تصادم 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح موچکو تھانے کی حدود بلدیہ ٹاوٴن یوسف گوٹھ میں ڈمپر اور ٹرک میں خونی تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ارشد لیاقت اور نامعلوم ہلاک جبکہ 30 عمران زخمی ہوگیا، زخمی کو طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا، پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں اور مذکورہ واقع تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے اور ڈرائیور نشے کا عادی ہے نشہ کر کے ڈرائیونگ کر رھا تھا جس کے باعث مذکورہ واقع پیش آیا، مقتولین یوسف گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔