کراچی ،رینجرز کا برنس روڈ اور کونگی میں سرچ آپریشن ،3افراد کو حراست میں لے لیا ،اسلحہ برآمد

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) رینجرز نے کراچی کے علاقوں برنس روڈ اور کورنگی صنعتی ایریا میں سرچ آپریشن کرکے3افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

زیر حراست افراد سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے ، تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کو رینجرز نے برنس روڈ اور کورنگی صنعتی ایریا میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیااور آپریشن کے دوران 3 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :