لاہور : مضر صحت گوشت کی فروخت، پنجاب حکومت نے نیا قانون بنا لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) :پنجاب حکومت نے مضرصحت گوشت اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون سازی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئے قانون کو منظوری کے لئے قائمہ کمیٹی کے پاس بھجوا دیا گیا ہے۔قانون کے تحت مضرصحت گوشت اور اشیائے خورونوش فروخت کرنے والے کو عمرقید کے ساتھ 30لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گذشتہ دنوں اس سلسلے میں مختلف کارروائیوں کے دوران مضرصحت گوشت فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا اور ہزاروں کلوگرام مردار اور مضرصحت گوشت ابھی تک برآمد ہو چکا ہے۔آج محکمہ لائیوسٹاک نے بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، مریدکے، شیخوپورہ اور سرگودھا سے ہزاروں کلوگرام مضرصحت گوشت پکڑ لیا۔ان مختلف کارروائیوں میں 21 کے قریب ملزمان گرفتار ہوئے۔ دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر پابندی لگانے کی سمری مسترد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :