آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس ،مقدمات کی تفتیش کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لیا گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ذیر صدارت شعبہ تفتیش کی کارکرکردگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا ۔اجلاس میں درج مقدمات کی تفتیش کے تمام پہلوو ں اور جملہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ،ڈی آئی جی پیڈ کوارٹرز سندھ ڈاکٹر امین یوسف زئی، تمام ضلعی ایس ایس پیز انویسٹی گیشنز و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے مختص کردہ فنڈز ایس ایس پیز انویسٹی گیشنز کو فراہم کردیئے گئے ہیں ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ مذکورہ اقدام سے شعبہ تفتیش کے مجموعی امور میں استحکام کے ساتھ ساتھ پولیس کی کارکردگی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے اس موقع پر وکلا ٹارگٹیڈ حملوں سمیت دیگر ہائی پروفائل مقدمات پر ابتک کی پولیس پیشرفت کی تفصیلات کا کیس ٹو کیس جائزہ لیا اور اس حوالے سے مزید احکامات دیئے ۔

انھوں نے کہا کہ شعبہ تفتیش سیوابستہ افسران اپنی مہارت ۔تجربے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو پیش نظر رکھ کر انتہائی غیر جانبداری سے مقدمات کی تفتیش کے تمام تر امور کو ٹھوس اور مربوط بنائیں تاکہ ملوث ملزمان کو متعلقہ عدالتو ں سے مثالی سزاو ں کے عمل کو یقینی بناکر متاثرہ افراد کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔