ملتان ‘ ملتان اور گردونواح کے باسیوں کے لئے ملتان کور نے فوجی ، جنگی ساز وسامان کی نمائش کا اہتمام کیاجائیگا

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)یوم دفاع پاکستان (ناقابل تسخیر پاکستان) کے سلسلے میں 6ستمبر کو ملتان گریژن (ایوب اسٹیڈیم )میں ملتان اور گردونواح کے باسیوں کے لئے ملتان کور نے فوجی ، جنگی ساز وسامان کی نمائش کا اہتمام کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

بعدازاں شام 6بجے یادگار شہدا پر یوم دفاع پاکستان اوریوم شہدا کے سلسلہ میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیاجائے گا جس میں ملتان کور کے شہدا کے لواحقین، ورثاء کو مدحو کیا گیا ہے۔اس تقریب میں فوجی، سول ، انتظامیہ اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔