سندھ میں بجلی واجبات بھی رینجرز کے ذریعہ وصول کرنے کی تیاری

عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے بجلی کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے ،وزیر مملکت عابد شیر علی

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:36

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) رینجرز سندھ میں امن و امان کی بہتری کے لیے تو کام کرہی ہے ۔اب وفاقی حکومت بجلی بلوں کی وصولی کے لیے بھی پیرا ملٹری فورس کو استعمال کرنے کی تیاری کررہی ہے کیونکہ سندھ حکومت کے عدم تعاون کے باعث صوبے میں بجلی چوری اور واجبات کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عدم ادائیگی پر سندھ حکومت کے بجلی کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے ۔رینجرز کی مدد سے واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے گی ۔حیدر آباد کے دورے میں انہیں حیسکو چیف محمد سلیم جاٹ نے بریفنگ دی اور بتایا کہ حیسکو کے 60ارب 65کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں ۔