خط خفیہ اور انتہائی اہم نوعیت کا ہے ‘ہائی کمیشن نے خط وزیر اعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے ‘ایاز اکبر

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء سید علی شاہ گیلانی نے وزیر اعظم نواز شریف کو ایک ’خفیہ ‘ خط لکھ دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کو حریت کانفرنس کے گیلانی دھڑے سے تعلق رکھنے والے تین رکنی وفد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ اور الطاف احمد نے پاکستانی سفیر عبدالباسط سے ایک گھنٹہ ملاقات کی اور انہیں نواز شریف کیلئے خط دیا۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے وزیر اعظم نواز شریف کیلئے گیلانی صاحب کا خط نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام تک پہنچا دیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ خط خفیہ اور انتہائی اہم نوعیت کا ہے۔ہائی کمیشن کے حکام نے ہمیں یقین دلایا ہے کہ خط وزیر اعظم نواز شریف تک پہنچا دیا جائے گا۔خیال رہے کہ نئی دہلی میں قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر مذاکرات منسوخ کرنے کے بعد پہلی مرتبہ حریت ارکان نے پاکستانی سفیر سے ملاقات کی ۔