الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے ‘وزیر اعظم

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے ‘ملک کی تعمیر و ترقی اور قومی مفادات کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے اور حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سربراہ اور قومی امور کیلئے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔

وزیر اعظم نے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ ضابطہٴ اخلاق پر عمل درآمد کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے خاتمے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔ ملاقات میں عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو نئے ضابطہٴ اخلاق کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔