Live Updates

سکھر : آئندہ دو روز میں سندھ کی 2 اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔ رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے اعلان کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 16:29

سکھر : آئندہ دو روز میں سندھ کی 2 اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار ..

سکھر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کچھ دیر میں سکھر ائیر پورٹ پہنچیں گے . ائیر پورٹ پر عمران خان لے استقبال کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عمران خان کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے سکھر کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ ائیر پورٹ پہنچنے پر عمران خان قافلے کی شکل میں شکار پور روانہ ہوں گے. انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی کے کارکنان پر جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ دو روز میں سندھ کی دو اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات