وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیرپور کے سیکرٹری سید جعفر شاہ سے بھائی کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:29

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور کے شہر ببرلوء پہنچ کر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیرپور کے جنرل سیکریٹری سید جعفر شاہ سے ان کے بھائی ایڈوکیٹ سید امیر حیدر شاہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو اپنے جوار میں جگہ عنایت فرمائے دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ببرلوء میں پیپلز پارٹی کے رہنماسید ناصر حسین شاہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر ان کیرہائش گاہ پر تعزیت کی اور دعائے خیر کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری مظہر خان، پولیٹیکل سیکریٹری لعل بخش منگی ، نظر محمد گاہو، علی شیر مکول ،غلام حسین مغل، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈی آئی جی کامران افضل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔