کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 153ملزمان گرفتار

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)کراچی کے ایسٹ زون کے مختلف علاقوں میں پولیس سرچ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ میں 153ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق ایسٹ زون کے مختلف علاقوں میں اسنیب چیکنگ اور سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران153 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، جبکہ 141موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن ایسٹ زون کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پیش آنے کے سبب کیا گیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے منظور کالونی میں بھی پولیس کا سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں 25مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمود آباد کے علاقے منظور کالونی میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی طرف سے سرچ آپریشن عمل میں آیا، آپریشن کے دوران 25مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور حراست میں لئے گئے افراد سے 2گاڑیاں اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔