کراچی، سپریم کورٹ کاپارکنگ ایریا سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کراچی کے ایک پلازہ کے پارکنگ ایریا سے تجاوزات کا ملبہ ہٹاکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

نسیم پلازہ کے رہائشی کی درخواست کے مطابق تجاوزات گرائے جانے کے بعدپارکنگ ایریا سے تاحال ملبہ نہیں ہٹایا گیا تھا۔عدالت نے رہائشی کی شکایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو پارکنگ ایریا صاف کرکے 15 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر لسبیلہ چوک پرواقع نسیم پلازہ کے پارکنگ ایریا سے تجاوزات ختم کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :