ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو پارٹی رہنماوٴں نے پاکستان آنے سے روک دیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آصف زرداری کو پارٹی رہنماوٴں نے پاکستان آنے سے روک دیا ہے ۔ڈاکٹر عاصم آصف زرداری کے کہنے پر پاکستان آئے، ان کو پتہ تھا کہ کچھ ہونے والا ہے اسی لئے وہ ملک واپس آنے میں ہچکچا رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان ابھی نہیں جانا چاہتا مگر آصف زراداری نے کہاآپ چلے جائیں، فریال تالپور بھی پاکستان میں ہیں، وہ سب سنبھال لیں گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عاصم کو اطلاعات تھیں کہ کچھ ادارے ان کے بارے میں معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد آصف علی زرداری کو پارٹی رہنماوٴں نے پاکستان نہ آنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔ڈاکٹر عاصم کی پاکستان آنے سے پہلے آصف زرداری سے لندن میں فون پر بات ہوئی تھی۔ڈاکٹر عاصم بدظن تھے، پاکستان نہیں آنا چاہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم زبردستی پاکستان آئے حالانکہ ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں تھی۔