آزادکشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد کیا جائے ‘پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی دہشتگرد تنظیموں کی ریاست میں سرگرمیاں روکی جائیں ‘ریاستی امن و امان کو درپیش خطرات ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں

چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیر سید شبیر حسین بخاری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:39

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل آزادکشمیر سید شبیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد کیا جائے ۔پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی دہشتگرد تنظیموں کی ریاست میں سرگرمیاں روکی جائیں ،ریاستی امن و امان کو درپیش خطرات ختم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار سید شبیر حسین بخاری نے یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے موجودہ ملکی و ریاستی صورتحال پربات چیت کرتے ہوئے کیا ہے ،اُنھوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل مشکل بنا کر رکھ دیا گیا ہے ،برصغیر میں بدامنی و انتشار کیوجہ یہی مسئلہ ہے ،بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ دونوں ممالک کے مابیں مذاکرات کی ممکنہ فضا برباد کرچکے ،تاہم آج تک جتنی بار بھی مذاکرات ہوئے اُنکا نتیجہ صفر رہا ہے ،سید شبیر حسین بخاری نے کہا کہ کشمیری پاک بھارت مذاکرات کیخلاف نہیں ،تاہم کشمیرکو بطور فریق مذاکراتی عمل میں شامل کیا جانا چاہیے ،بشرطیہ کسی حتمی حل کی طرف بڑھنے کی خواہش موجود ہو تب۔

(جاری ہے)

دوطرفہ مذاکرات پر بھارتی دباؤ ثابت کرتا ہے ،کہ وہ کشمیر کا پُرامن اور بذریعہ مذاکرات حل نہیں چاہتا ۔اور جنوب مشرقی ایشیا میں کوئی خوفناک صورتحال کا راستہ ہموار کررہا ہے ۔