جامعہ کشمیر مظفر آباد شعبہ زوالوجی سے مڈاکٹر عبدالروؤف کی سپرویژن میں پانچ ایم فل سکالرز طلباء وطالبات نے اپنے تھیسز کے کامیاب دفاع کر لیے

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:39

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) جامعہ کشمیر مظفر آباد شعبہ زوالوجی سے مڈاکٹر عبدالروؤف کی سپرویژن میں پانچ ایم فل سکالرز طلباء وطالبات نے اپنے تھیسز کے کامیاب دفاع کر لیے، بیرونی ممتحنین ڈ اکٹرخوشی محمد اور ڈاکٹر شاہد ندیم تھے،جن کا تعلق ہزارہ یونیورسٹی شعبہ زوالوجی سے ہے،ریسرچ ورک کے دوران ان کے سپروائزر ڈاکٹر عبدالر ؤف تھے،،جن کی مکمل رہنمائی میں ان طلباء وطالبات نے اپنا اپنا تحقیقی کام مکمل کیا،کامیاب دفاع کرنیوالے طلباء وطالبات میں سید ایاز کاظمی(مظفر آباد)،مدیحہ خالد(باغ)،نعیم لطیف(پونچھ)،ثمینہ طاہر(باغ) اور نگینہ اسماعیل (پونچھ) شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈا کٹر عبدالروؤف کی رہنمائی میں ہیپاٹائیٹس اور ٹی بی جیسی جان لیوا بیماریوں کے خاتمے کے لیے مختلف مضامین پر ان طلباء وطالبات نے اپنا تحقیقی کام مکمل کیا،عوامی حلقوں نے ڈاکٹر عبدالروؤف کی شاندار کارکردگی پر عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے جامعہ کشمیر کا دنیا بھر میں نام روشن کریں گے۔