Live Updates

یہ سب جمائما کروارہی ہے‘ریحام خان کے خاندان والوں کا الزام،ریحام خان کے اہلخانہ کی عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما سے لڑائی شروع ہوگئی ،برطانوی اخبار ڈیلی میل کا دعویٰ

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:31

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی کو ابھی8 ماہ ہی گزرے ہیں کہ ریحام خان کے اہلخانہ کی عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈن سمتھ سے لڑائی شروع ہوگئی ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کے کزن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ریحام خان کے بارے میں میڈیا میں آنے والی منفی خبروں کے پیچھے جمائما گولڈ سمتھ کا ہاتھ ہے۔

ریحام خان کے کزن نے جمائما پر مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان سے شادی کے بعد ریحام خان سے حسد میں مبتلا ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ریحام کی شادی کامیاب ہو، اسی لیے اس نے ریحام خان کی کردارکشی کی مہم شروع کر رکھی ہے اور ہم ان کے اقدامات سے پوری طرح آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران اور ریحام اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت خوش ہیں اور عنقریب ریحام ایک انٹرویو میں اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کے جواب دیں گی۔

دوسری طرف جمائماگولڈ سمتھ کی طرف سے ریحام خان کے کزن کے عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ جمائما کے ترجمان نے کہا ہے کہ جمائما اپنے سابق شوہر کی ہر طرح سے مدد کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی نئی شادی کامیاب ہو۔اس خبر پر تاحال ریحام خان کا ذاتی طورپر کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :