لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کو توسیع نہ دینے کے خلاف وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کو توسیع نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کو توسیع نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الحسن نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ٹربیونلز کوزیر سماعت کیسز نمٹانے کیلئے توسیع نہیں دی گئی جو کہ غیر قانونی ہے، عدالت نے تینوں الیکشن ٹربیونلز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن طلب کرلیا جبکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے بھی جواب طلب کرلیا گیا ہے