وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ملاقات ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی، وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور متحدہ کی شرائط سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی، ملاقات میں ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو ایم کیو ایم سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور متحدہ کی شرائط سے آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے کردار کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر کے انہیں دوبارہ استعفوں کے معاملے پر فعال ہونے اور مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کریں گے۔