کر پشن بھی دہشت گردی ہے ‘ پنجاب میں بھی بھر پور آپر یشن کیا جائے ‘(ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی مک مکاؤ نظر آرہا ہے ، تحر یک انصاف (ن) لیگ کا ’گلو بٹ “انداز دھاندلی نہیں چلنے دیگی ‘بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر دہشت گردی بند نہ کی تو افواج پاکستان بھارت کو1965سے بڑی شکست دیگی ‘65کی جنگ میں ملکی دفاع اور دشمن کو شکست دینے کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء ہمار ا سب سے بڑاسر مایہ ہیں، پوری قوم آج بھی ان پر فخر کرتی ہے،تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی پارٹی وفود سے گفتگو

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کر پشن کو بھی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی جیسی کر پشن کے خلاف پنجاب میں بھی بھر پور آپر یشن کیا جائے ‘(ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے بھی مک مکاؤ نظر آرہا ہے مگر تحر یک انصاف (ن) لیگ کا ”’گلو بٹ “انداز دھاندلی نہیں چلنے دیگی ‘بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر دہشت گردی بند نہ کی تو افواج پاکستان بھارت کو1965سے بڑی شکست دیگی ‘65کی جنگ میں ملکی دفاع اور دشمن کو شکست دینے کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء ہمار ا سب سے بڑاسر مایہ ہیں اور پوری قوم آج بھی ان پر فخر کرتی ہے ۔

وہ جمعرات کے روز چےئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں ڈپٹی آرگنائزر عمرسرفراز چیمہ کے ہمراہ پارٹی وفود سے گفتگو اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فائر نگ سے زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کے بعد تحر یک انصاف کے راہنماؤں عثمان ڈار ‘عمر فاروق مائر ‘جمشید غیاث زائد سلیم باجوہ ‘عمر ڈار ‘آئی ایس ایف پنجاب کے صدر وقاص افتخار بٹ سمیت دیگر کے ہمراہ گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے حوصلے بلند ہیں ہم دھاندلی رکوانے کیلئے(ن) لیگ والوں کا ہر پولنگ اسٹیشن پربھر پور مقابلہ کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بے گناہوں پر فائر نگ اور انکو شہید کر نا بھی دہشت گردی ہے جس کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور اگر بھارت اپنی دہشت گردی سے باز نہ آیا تو افواج پاکستان کی قیادت میں پاکستانی عوام بھارت کو1965سے بڑی شکست دیں گی ۔