کاروباری و ملازمت پیشہ افراد کو ایف بی آر کے نام پر جعلی آن لائن نوٹسز ملنے کا سلسلہ بڑھ گیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) کاروباری و ملازمت پیشہ افراد کو ایف بی آر کے نام پر جعلی آن لائن نوٹسز ملنے کا سلسلہ بجائے کم ہونے کے بڑھ گیا، نوسر بازوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے پر متعدد لوگوں کے بینک اکاؤنٹ خالی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے نام پر جعلی ای میل ایڈریس سے کاروباری و ملازمت پیشہ افراد کو آن لائن ٹیکس نوٹس ملنے کا سلسلہ گزشتہ چند ہفتے سے جاری ہے جبکہ اس کی روک تھام کیلئے ایف بی آر کی حفاظتی تدابیر بھی ناکام ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ان ٹیکس نوٹسز کے ذریعے ایف بی آر کا نام استعمال کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان سے آمدنی اور بینک اکاؤنٹس بارے معلومات طلب کی جاتی ہیں جبکہ اکاؤنٹ نمبر اور پاس ورڈ بتانے والے درجنوں لوگوں کے اکاؤنٹ خالی ہو چکے ہیں اور ان کی کروڑوں روپے کی جمع پونجی لٹ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :