سپریم کورٹ کی کراچی میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت ، تمام متعلقہ فریقین کو میٹنگ طے کر کے متبادل سفری سہولیات کا بندوبست کرنے کی ہدایت ، کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے کراچی میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت میں تمام متعلقہ فریقین کو میٹنگ طے کر کے متبادل سفری سہولیات کا بندوبست کرنے کی ہدایت کر دی۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں چنگ چی رکشوں پر پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مقبول باقر نے ریمارس دیئے کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی سے ہزاروں افراد بے روزگار ہوئے، موٹرسائیکل رکشوں کو بند کرنے کے بعد متبادل طور پر کیا کیا جا رہا ہے اور رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کیلئے بھی کیا کیا جا رہا ہے۔عدالت نے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ میٹنگ طے کر کے متبادل سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سپریم کورٹ نے درخواست کی سماعت دو ہفتوں تک کیلئے ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ دو ہفتوں میں متبادل ٹرانسپورٹ سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :