سپریم کورٹ نے سلمان لاشاری قتل کیس سے متعلق ملزم سلمان ابڑو کی دوبارہ تفتیش کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سلمان لاشاری قتل کیس سے متعلق ملزم سلمان ابڑو کی دوبارہ تفتیش کی درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلمان ابڑو نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے مسترد کر دیا،وزیراعلیٰ سندھ نے دوبارہ تفتیش کا حکم دیاتھا جسے سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ سلمان لاشاری قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :