الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے خلاف سماعت کیلئے کاظم ملک کو ایپلٹ ٹربیونل کا جج بننے کی پیشکش

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کے خلاف سماعت سننے کیلئے جسٹس(ر)کاظم ملک کو ایپلٹ ٹربیونل کا جج بننے کی پیشکش کر دی گئی، کاظم ملک نے الیکشن کمیشن کی پیشکش مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جسٹس(ر)کاظم ملک کو حلقہ بندیوں کے خلاف سماعت سننے کیلئے ایپلٹ ٹربیونل کا جج بننے کی پیشکش کر دی گئی، تاہم ٹربیونل کے سابق جج کاظم ملک نے الیکشن کمیشن کی پیشکش مسترد کردی اور موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل جج کی مدت میں توسیع نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کے ماتحت کوئی عہدہ نہیں سنبھالوں گا۔