دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے خاتمہ میں میڈیا کا کردار اہم ہے، حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی معاونِ خصوصی عرفان صدیقی سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 3 ستمبر 2015 15:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے خاتمہ میں میڈیا کا کردار اہم ہے، حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے،ملک کی تعمیر و ترقی اور قومی مفادات کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف سے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدر آمد کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی،ملک کی تعمیر و ترقی اور قومی مفادات کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ اہم رہا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل کے خاتمہ میں میڈیا کا کردار اہم ہے، حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے،الیکٹرانک میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے نہایت مثبت پیش رفت ہے۔واضح رہے کہ عرفان صدیقی میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق کمیٹی کے سربراہ ہیں۔