Live Updates

اسلام آباد : ریحام خان کے خلاف سازشوں کے پیچھے جمائمہ ، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے اپنا موقف دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 ستمبر 2015 14:46

اسلام آباد : ریحام خان کے خلاف سازشوں کے پیچھے جمائمہ ، پی ٹی آئی چئیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 03 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ جمائمہ نے ہمیشہ میری حمایت کی اور میرے ساتھ تعاون کیا ہے. ریحام خان پر منفی مہم کے پیچھے جمائمہ نہیں ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کہ یہ ایک بے تُکی بات ہے کہ ریحام خان کے خلاف منفی مہم کے پیچھے جمائمہ کا ہاتھ ہے. واضح رہے کہ ریحام خان کے کزن نے عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ استھ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ریحام خان کے خلاف منفی مہم چلا رہی ہیں جبکہ جمائمہ کے ترجمان نے اس کی تردید کر دی. عمران خان نے بھی اس بات کو بے بنیاد قرار دیا ہے تاہم ریحام خان کی جانب سے تاحال اس پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات