فرنٹیئر کور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا ، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:38

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں ایف سی کی کارروائی منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان نے نوکنڈی کے علاقے کلی عیسی طاہرمیں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان سے 291 کلو افیون ، 5 آرپی جی ، 5 راکٹ اور گاڑی برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی -