حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے جامشورو پاور پروجیکٹ یونٹ ٹو کے لئے قرض کی درخواست کردی

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے جامشورو پاور پروجیکٹ یونٹ ٹو کے لئے قرض کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

ملک میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے درخواست کی کہ جامشورو پاور پراجیکٹ کے دوسرے یونٹ کیلئے بھی سرمایہ فراہم کیا جائے جبکہ بینک پہلے سے ہی جامشورو پر کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی کے منصوبے کیلئے قرض فراہم کر رہا ہے ‘ حکومت نے یہ بھی درخواست کی کہ کوٹری ریلوے ٹریک کی تعمیر نو کیلئے 100 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں ‘ ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے یہ اْمید دلائی کہ ان پروجیکٹس پر فنڈنگ بڑھانے کیلئے جلد ہی حکمت عملی مرتب کی جائیگی ۔