پولیس کا مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن ‘5اشتہاری ملزمان سمیت45 مشتبہ افراد گرفتار ‘اسلحہ ار منشیات بر آمد

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء)پشاور کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے تہکال،تاتارا اور تھانہ ماڑی کے علاقوں میں آپریشن کرکے پانچ اشتہاری ملزمان سمیت 45 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔جن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد بھی کرلیا گیا۔