الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 3 ستمبر 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا،دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 19 نومبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے دوسرے مرحلے کیلئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی تیرہ سے سترہ ستمبر تک جمع ہوں گے،کاغذات کی جانچ پڑتال چھبیس ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہو گی،امیدواروں کی جانب سے چھ اکتوبر کو اپیلیں کی جاسکیں گی اور ان پر بارہ اکتوبر کو فیصلہ ہو گا،امیدوار تیرہ اکتوبر تک کاغذات واپیس لے سکیں گے اور چودہ اکتوبر کو حتمی فہرست جاری ہو گی،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ 19نومبر کو ہو گی۔